جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وائرل ویڈیو: حریم شاہ مشکل میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے نےحریم شاہ کےخلاف منی لانڈرنگ کی ‏تحقیقات شروع کر دیں۔

ترجمان ایف آئی اےسندھ کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے اور خط میں نیشنل ‏کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائےگی۔ ‏

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، خاتون کے ‏ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں حریم شاہ کےخلاف ‏فارن ایکسچینج قوانین کےتحت کارروائی کی جارہی ہے ۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے10جنوری کی رات کراچی ائیرپورٹ سے قطر کیلئے سفر ‏کیا تھا خاتون نے بھاری رقم کےساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں خاتون کے ‏ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے حریم شاہ کے ‏خلاف انکوائری درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا پاکستان کسٹمز اور اےایس ایف سےبھی ‏معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں