جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف اور وفاقی وزراء کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس ‏آئی) سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہیڈکوارٹر پہنچے تو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد ‏انجم نےشرکا کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کےہمراہ ‏تھے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال ‏کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نےقومی سلائی استحکام اور خوشحالی کیلئےآئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا، ‏وزیراعظم نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئےکی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ‏کیا۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر 2021 کو وزیراعظم نے آئی ایس آئی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا تھا۔ تینوں ‏مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی ‏وزیراعظم کے ‏ہمراہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں