جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت برائے توانائی حماد اظہر کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے چیمبر میں پرویز خٹک، عمر ایوب موجود ہیں، وزیراعظم سے پرویز ختک کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، وزیراعظم اور میرے متعلق جیو نے غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ برپا کردیا، میڈیا کو کہتا ہوں اس کو روکے، میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے، میرا سوال تھا ہماری گیس کی اسکیمیں نہ روکی جائیں۔

پرویز خٹک ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست ہے اسکیمیں نہ روکی جائیں، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں نہ ہوسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آج وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

فنانس بل کے حوالے سے اہم پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری تھا، کہ ملک میں گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حماد اظہر اور پرویز خٹک میں تلخ کلامی ہونے لگی۔

پرویز خٹک نے کہا وزیر اعظم صاحب آپ کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کچھ بات کرنا چاہتا ہوں، ہمارے ارکان کو گیس کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں، گیس کی جو اسکیمیں شروع ہوئیں وہ کب مکمل ہوں گی؟

،مزید پڑھیں: حماد اظہر اور پرویز خٹک میں‌ تلخ کلامی، میں‌ سگریٹ پینے گیا تھا: وزیر دفاع

ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے گیس کی صورت حال پر 2011 سے بات کا آغاز کیا، جس پر پرویز خٹک نے ٹوکا، آپ کہانیاں نہ سنائیں، یہ بتائیں گیس کب ملے گی۔ حماد اظہر نے جواب میں کہا میں آپ کو وہی بتا رہا ہوں آپ سنیں تو سہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پرویز خٹک تین باراپنی نشست پر کھڑے ہوئے، پرویز خٹک نے حماد اظہر کے ساتھ شوکت ترین پربھی سخت تنقید کی، انھوں نے کہا حماد اظہر کو گیس اور بجلی کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے، اور شوکت ترین مجھے کابینہ میں بھی مطمئن نہیں کر سکا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، میرے کوئی کارخانے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہے۔

جب وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ گئے، تو کچھ ہی دیر بعد پھر واپس آ گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پرویز خٹک کو واپس منا کر لائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں