اشتہار

کورونا وائرس: سعودی عرب میں بڑا ایکشن!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر متعلقہ ادارے ایکشن میں آگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وزارت صحت اور ذیلی اداروں سمیت بلدیہ نے بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں تاکہ ہر علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جاسکے، اس ضمن میں شہریوں کو متنبہ بھی کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طائف ریجن کی بلدیہ نے گزشتہ دنوں مختلف مارکیٹوں کے 23 ہزار تفتیشی دورے کیے جبکہ بلدیہ نے ریجن میں مختلف تفتیشی ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں بلدیہ کی جانب سے مقررہ تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں اور تجارتی اداروں میں سماجی فاصلے کے ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےحوالے سے تفتیش کررہی ہیں، اس دوران جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

سعودی عوام ہوجائیں خبردار! کورونا کے باعث حکومت کی سختی

ادھر سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال سے 2 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے، تمام تجارتی ادارے اور نجی شعبے طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کریں اور شہری بھی احتیاط برتیں۔

اسی طرح تجارتی اداروں میں ماسک کے بغیر لوگوں کو جانے دینا ایس او پیز کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا، دو بار ایس او پیز توڑنے پر جرمانہ دگنا ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں