تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عوام ہوجائیں خبردار! کورونا کے باعث حکومت کی سختی

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ تجارتی مراکز اور دیگر شعبوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر دس ہزار ریال سے 2 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے، تمام تجارتی ادارے اور نجی شعبے طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کریں اور شہری بھی احتیاط برتیں۔

مملکت میں دکان داروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گاہوں کو اشیا فروخت کرنے سے قبل توکلنا ایپ چیک کریں آیا اس کی ویکسینیشن ہوئی ہے یا نہیں، غیر ویکسین یافتہ افراد کو تجارتی مراکز میں داخل نہ ہونا دیا جائے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ تجارتی اداروں میں ماسک کے بغیر لوگوں کو جانے دینا ایس او پیز کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا، دو بار ایس او پیز توڑنے پر جرمانہ دگنا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ ادارے کسی بھی تجارتی مرکز کو بند کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -