اشتہار

جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل جنوبی افریقی ٹیم نے عالمی نمبر ون بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 212 رنز کا ‏ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

Image

- Advertisement -

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 198 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔ ‏میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے اور ‏جیت کے لیے اسے مزید 111 رنز درکار تھے۔

کھیل کے چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر ‏کے سیریز اپنے نام کر لی۔ نوجوان بلے باز کیگن پیٹرسن نے 82 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر بھارتی امیدوں ‏پر پانی پھیر دیا۔

پہلے میچ میں شکست کے بعد تجربہ کار بلے باز ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو نئے جذبے کے ساتھ ٹیم ‏نے شاندار کم بیک کیا اور مسلسل دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے بھارتی ٹیم کو تاریخ رقم کرنے کا خواب ‏بکھیر دیا۔ ‏

انڈین ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز جیت رکھی ہیں لیکن جنوبی افریقا میں سیریز جیتنے کے لیے اسے ‏اب مزید انتظار کرنا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں