تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’مجھے اور سرفراز کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے‘

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ مجھے اور سرفراز احمد دونوں کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہیں اور نہ ہی سرفراز احمد کو ٹیم کے ساتھ ہونا چاہیے بلکہ پی سی بی محمد رضوان کے ساتھ کسی نوجوان کو تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ رضوان کو میرے اور سرفراز کی طرف سے کسی دباؤ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے اور پی سی بی رضوان کے ساتھ اگر کسی نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو تیار کرنا چاہتا ہے تو ان میں روحیل نذیر، بسم اللہ، حسن اور محمد حارث جیسے کرکٹرز کو شامل کرنا چاہیے۔

کامران اکمل نے کہا کہ میں فی الحال صرف پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ مرکوز کررہا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ رضوان مکمل طور پر سیٹ ہے اور ہمیں ہر ممکن طریقے سے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

وکٹ کیپر نے کہا کہ محمد رضوان ہمیشہ محنتی رہے ہیں اور ان کی محنت رنگ بھی لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان ہمیشہ محنت پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کھیل پر مرکوز دیکھی ہے، ان کے خلاف کافی تنقید ہوئی لیکن اس نے اپنی قابلیت ثابت کی اور وکٹ کیپر کی طرح کو کم از کم 8 سے 10 سال مزید کھیل سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -