لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث12 پروازیں متاثر ہوگئیں، شہر میں حد نگاہ کم ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند اور سردی نے نظام زندگی کو متاثر کردیا، روز مرہ کے کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 620 تاخیر، کویت جانے والی پرواز جے نائن 501 تاخیر اور استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن جانےوالی پرواز بی اے 259 تاخیر، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 تاخیر جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 402 بھی تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ جدہ جانے والی پرواز پی اے 4722 تاخیر، دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 تاخیر اور کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 تاخیر، لندن جانے والی پرواز بی اے 258تاخیر جبکہ کراچی جانے والی پرواز پی کے303 تاخیر سے راوانہ ہوئی ہے۔