تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

قرنطینہ میں وقت گزارنے کے باوجود کرونا متاثر بیماری پھیلنے کا باعث کیوں بنتا ہے؟

برطانوی محققین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا سے متاثرہ ہر 10 میں سے 1 شخص قرنطینہ میں 10 روز گزارنے کے باوجود بیماری کو آگے پھیلا سکتا ہے۔

برطانیہ کی ایکسٹر یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے اس طویل عرصے سے پوچھے جارہے سوال کا جواب تلاش کرلیا ہے جس میں کرونا سے متاثرہ کسی شخص کے کتنے روز تک کرونا پھیلنے کا باعث بننے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

سائنس دانوں نے کرونا کی جانچ کیلئے ایک نیا ٹیسٹ لانچ کیا ہے اور تحقیق میں کووڈ 19 سے متاثر 176 افراد کے نمونوں کی جانچ پڑتال اس ٹیسٹ پر کی گئی۔

تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا کہ 13 فیصد افراد میں وائرس کو شکست دینے کے بعد بھی اتنا وائرس موجود تھا کہ وہ دوسروں کو متاثر کرسکتا تھا اور وائرس کی یہ سطح 68 دن تک برقرار رہی۔

برطانوی محققین نے اعتراف کیا کہ ہم خود یہ پیشگوئی کرنے کے قابل نہیں کہ کونسے مریض 10 دن یا 2 ہفتے بعد بھی وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف انفیکشیز ڈیزیز میں شائع ہوئے۔

Comments

- Advertisement -