پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‏’بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کو شرم آنی چاہیے’‏

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی ایکٹ کے ‏خلاف احتجاج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا ‏رہا ہے۔

اپنے ردعمل میں شہلارضا نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کوشرم آنی ‏چاہیے جماعت اسلامی پٹرولیم ، بجلی، گیس کی قیمتوں پر آواز بلند کرے۔

شہلارضا نے کہا کہ عوام پر 350 ارب روپےکے ٹیکس لاد دئیے گئے لیکن جماعت اسلامی کو عام ‏آدمی کےمسائل سےکوئی واسطہ نہیں اگر جماعت اسلامی کو بلدیاتی قانون سےکوئی مسئلہ ہوتا ‏تو ترمیم دیتی۔

سعید غنی کے بیان پر جماعت اسلامی کا سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے نمائندے اپنی ترمیم پیش کرتے جماعت اسلامی کی ‏دھرنا سیاست کو باشعور شہریوں نے مسترد کر دیا ہے مہنگائی کے خلاف بیدار عوام کو گمراہ ‏کرنے کیلئے بلدیاتی نظام کا شور ڈالا گیا کراچی پر غیرمقامیوں کے قبضےکی بات جماعت کی ‏منافقت کا اظہار ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب ‏میں کہا ہے کہ میٹروپول سے وزیر اعلیٰ ہاؤس قریب ہے ان شاء اللہ وہاں بھی دھرنا دیں گے سندھ ‏اسمبلی کو خالی نہیں کریں گے یہ ہمارا احتجاجی مرکز ہے اہل کراچی کو حق نہ دیا گیا تو شہر ‏کی تمام شاہراؤں اور سڑکوں پر دھرنے اور مارچ ہوں گے ایک ہفتے میں پورے شہر میں دوہزار ‏کارنر میٹنگز کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں