منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، بدترین مہنگائی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل سرکار نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، پٹرولیم قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ مہنگائی کی شرح بڑھائے گا، بجلی مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مہنگائی، آٹا اور چینی بحران کے حل کے لیے نااہل سرکار کا خاتمہ ضروری ہے، معاشی بحران کا خاتمہ نااہلوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں