ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سرگودھا: ٹھیکیدار کا مزدوروں پر انسانیت سوز تشدد، منہ کالا کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ٹھیکیدار نے مزدوروں پر انسانیت سوز تشدد کیا ہے بے حسی کی انتہا یہ تھی کہ مجمع کھڑا منہ تکتا رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے سیت پور میں ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر مزدوری ٹھیک طریقے سے نہ کرنے پر مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کیا ور دو افراد کی داڑھی اور بال کاٹ ڈالے۔

ظالم ٹھیکیدار کو اس پر بھی بس نہ ہوا تو اس نے بال مونڈھنے کے بعد ان کا منہ بھی کالا کرڈالاجبکہ بااثر افراد دونوں مزدوروں کی بے بسی پر قہقہے لگاتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے، مجمع تماشہ دیکھتا رہا مگر کسی کو بھی اس غیر انسانی فعل کو روکنے کی جرات نہ ہوئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کے گھر شادی کی تقریب میں صف ماتم بچھ گئی

واقعے کے بعد چند افراد نے سیت پور پولیس کو اطلاع دی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سرگودھا میں مزدوروں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں