جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ن لیگ میں کون کون وزیراعظم بننا چاہتا ہے؟ واوڈا نے نام بتادیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی فہرست میں تو وہ لوگ ہیں جو ہر وقت بکنے کے لیے تیار رہتے ہیں جبکہ خواجہ آصف تو اپنی جماعت میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ کن اصولوں کی بات کررہی ہے، جعلی رپورٹس سے ان کے قائد گئے، عمران خان کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ان کی رپورٹس جعلی تھیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق کمیٹی بنادی ہے، جس نے نواز شریف کی جعلی رپورٹ بنائی اس کو سزا دی جائے گی۔

فیصل واوڈا نے جن کا نام لیا ان کی خواہش ہوسکتی ہے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جن کا نام لیا ان کی خواہش ہوسکتی ہے، چار ناموں میں سے تین ایسے ہیں جن کی یہ خواہش نہیں ہوگی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی مرضی کے بغیر کوئی اپنی خواہش کا اظہار بھی نہیں کرسکتا، فیصل واوڈا پہلے یہ بتائیں وہ عرضی کس کے پاس لے کر گئے تھے وہ یہ بتادیں گے تو میں نام بتا دوں گا۔

نواز شریف کو واپس لانے کیلیے کوششیں جاری ہیں، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، وہ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اور لندن میں بیٹھے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کا ویزا زائد المعیاد ہوچکا ہے اور اپیل میں ہیں، ویزا ختم ہونے پر برطانیہ کی پالیسی واضح ہے برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کی بات کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں