ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

نوازشریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لیگی صدر شہبازشریف کی مرضی سے ن لیگ کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کو عبوری سیٹ ‏اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوادچوہدری نے جن 4 لیگی ‏رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیراعظم کے امیدوار تھے ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے ‏نوازشریف سے ملنے لندن گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس رہنما نے عبوری وزیراعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا جب کہ باقی 3 ‏میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔ پوٹھوہار سے امیدوار نے خود ‏خواہش ظاہر نہیں کی انہیں نامزد کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے رکن اسمبلی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے لندن تجویز لے ‏کر جانے والے کو شہبازشریف کی حمایت حاصل تھی۔ نوازشریف نے تجویز سن کر برہمی کا اظہار ‏کیا اور دوٹوک کہا کہ آپ کی تجویز نامناسب ہے اور اس سے پہلے آپ کو پوچھنا چاہیے تھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ سب مجھ پر متفق ہیں اس لیے اپنا نام اوپر رکھا ہے جس پر نوازشریف کا ‏کہنا تھا کہ عبوری سیٹ اپ نہیں شفاف اور فوری نئے انتخابات چاہئیں۔

تجویزی رہنما نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور پی پی کےکچھ ارکان ساتھ دینےکیلئے تیار ہیں، نوازشریف ‏نے تجویز پر حامی نہیں بھری اور واضح کیا کہ ہم کیوں کسی سےمحض اس نظام کیلئےٹکٹ کے ‏وعدے کریں؟

چند روز قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف اب پیچھےچلےجائیں ‏گے اور فیملی ‏کا نیا شخص لانچ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی ‏میں سے ایک نیا ‏شخص لانچ کرنےکی کوشش کی گئی ہے پتہ نہیں مریم نواز کے کیسز میں وکلا کی ‏زیادہ بیماریاں ‏کیوں ہو رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں