منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سنگل سیلز ٹیکس پورٹل پر تکنیکی خرابی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیکس بار کے صدر ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ سنگل سیلز ٹیکس پورٹل پر تکنیکی خرابی پیش آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کراچی ٹیکس بار نے بتایا کہ پورٹل میں فنی خرابی کے باعث سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ دسمبر2021 ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذیشان مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ایف ای ڈی کی ادائیگی 15 سے بڑھا کر 24جنوری کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ماہ 10تاریخ کو سیلز ڈیٹا کی اپ ڈیٹ جمع کرانی ہوتی ہے جبکہ ہر ماہ 15 تاریخ تک سیلز ٹیکس ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

کراچی ٹیکس بار کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ماہ 18 تاریخ تک سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں