اشتہار

بلیوں کا قبضہ گروپ بھی سامنے آگیا، تصویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بلیوں کے قبضہ گروپ کی تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہوئی، جس میں بلیاں شدید ٹھنڈ سے بچنے کیلئے سیٹلائٹ ڈش پر قبضہ جمائے بیٹھی ہیں۔

بلی معصوم اور بھولی شکل و صورت کا حامل جانور ہے جو اپنی چلبلے مزاج اور غصیلی حرکتوں کی وجہ سے اکثر انٹرنیٹ پر چھائی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک اور کہانی منظر عام آئی ہے جس میں بلیوں کے قبضہ گروپ کو دکھایا گیا ہے۔

قارئین پریشان نہ ہوں! کیوں کہ یہ قبضہ گروپ صرف سردی سے بچنے کےلیے اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈشز پر قبضہ کررہا ہے تاکہ گرمائش لے سکیں، کیوں کہ بلیوں کو گرم جگہیں پسند ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈشز میں سرد برفیلے موسم میں خود کو گرم کرنے کی ایک مفید خصوصیت ہوتی ہے، اسی خصوصیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیوں نے اسے اپنا مسکن بنایا اور سیٹلائٹ ڈش میں رہائش اختیار کرلی۔

بلیوں کے قبضےکے بعد سیٹلائٹ مالکان کو سنگل کا مسئلہ درپیش آیا اس کے باوجود انہوں نے بلیوں کو ڈش سے نہیں ہٹایا۔

اسٹار لنک کے صارف آرون ٹیلر نے ٹوئٹر پر ڈش میں بیٹھی بلیوں کی تصویر شیئر کی جس پر اب تک 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جب کہ 26 ہزار صارفین تصویر کو ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں