ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا حکومت کے خلاف 101دھرنے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ میں مہنگائی ہے تو وہاں کی فی کس آمدنی بھی زیادہ ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ فرینڈلی اپوزیشن ہے۔

یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی علیم خان اور خسرو بختیار لگ رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، اگر اسے ختم نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی حکومت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 101دھرنے دے گی۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ میں مہنگائی ہے تو فی کس آمدنی بھی زیادہ ہے، شوکت ترین 20ہزار روپے میں ایک گھرانے کا بجٹ بنا کر دکھائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا عوام خود کشی کریں کیا ان کی قسمت میں اسی طرح رونا لکھا ہے؟ منی بجٹ پر اپوزیشن نے اسے مسترد کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ فرینڈلی اپوزیشن ہے، اکثر وزرائے خزانہ آئی ایم ایف کے لگائے ہوئے ہیں، رضا باقر مالیاتی وائسرائے بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ امریکی صدر سے زیادہ ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، آئی ایم ایف کی ایما پر قانون سازی کو منسوخ کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں