اشتہار

فیکٹ چیک: اسکولوں کی بندش سے متعلق خبر پر وضاحت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبروں پر نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی وضاحت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر این سی او سی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ملک میں پرائمری اسکولوں کی بندش کی خبریں زیر گردش ہیں۔

جعلی پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ملک بھر میں تمام پرائمری اسکولوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا۔

- Advertisement -

پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ اسکولوں کو بہت جلد بند کیا جائے گا۔

اب این سی او سی نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے ایک جعلی خبر گردش کررہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اس ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں