تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

سرفراز نے غصہ کیا تو کیا کریں گے؟ شاہد آفریدی کا دوٹوک پیغام

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد فیورٹ کپتان ہے، وہ فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، کوشش ہوگی کوئٹہ کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کروں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤں گا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز نے اگر غصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا لیکن کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے اسٹائل سے کھیلنے دوں گا لیکن اس کے ساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون ون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -