تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

حرا مانی کورونا میں مبتلا، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ (مانی) کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے آپ سب لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

32 سالہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ سب بھی ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خیال رکھیں، ایس او پیز ضروری ہیں۔‘

حرا مانی نے مداحوں سے ان کے شوہر مانی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا اور ان کی بھی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

دو بول میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک فلمی تصویر تو بنتی ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں پہلا گانا ’سواری‘ گایا تھا جسے یو ٹیوب پر 16 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ حرا مانی کا ڈرامہ ’میں ہاری پیا‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ سارہ نامی لڑکی کا شاندار کردار ادا کررہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں مرینہ خان، سمیع خان، سنبل اقبال ودیگر نمایاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -