تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے۔

اداکار محب مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن درج کرتے ہوئے والد کا انتقال 13 جنوری کو ہوا، انہوں نے لکھا کہ ’عام طور پر میں اپنی نجی زندگی سے متعلق پوسٹ نہیں لگاتا لیکن اب چاہتا ہوں کہ دنیا میرے والد کے بارے میں جانے۔

انہوں ںے لکھا کہ والد محسن مرزا سب سے مہربان اور سب سے زیادہ دریا دل انسان تھے، اگرچہ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ایچ آر میں خدمات انجام دیں لیکن ’فن‘ ان کے خون میں شامل تھا۔

محب مرزا نے لکھا کہ الحمداللّہ! میرے والدین نے ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزاری اور میری والدہ نگہت محسن ساری زندگی ان کے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہیں لیکن میں نے ان کی طرف سے کبھی ایک شکایت بھی نہیں سنی۔

محب نے والد کی وفات پر غم کا اظہار کیا اور تمام چاہنے والوں سے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرنے کا بھی کہا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ زندگی میں جتنے مشکل کام کیے ان میں سے مشکل ترین آپ کو غسل دینا اور پھر منوں مٹی تلے دفن کرنا تھا۔

محب نے لکھا مزید کہ ’میرے خاندان میں حقیقی فنکار، حقیقی سُپر اسٹار وہی ہیں جنہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح کسی پر اپنی مرضی نافذ کیے بغیر ایک مثالی زندگی گزاری جائے، میرے ابو، میرے ہیرو، ایک سچے محسن۔

Comments

- Advertisement -