منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یشما گل کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ یشما گل کی گاڑی کے اندر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی گاڑی میں ڈانس کررہی ہیں۔

اداکارہ گانے ’دل غلطی کربیٹھا ہے‘ پر رقص کررہی ہیں، یشما نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یشما گل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کی تھیں جس میں وہ پالتو جانور کے ساتھ مسکرا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ یشما گل نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے آزمائش میں منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، کنزہ ہاشمی، فرقان قریشی، گل رعنا ودیگر شامل تھے۔

ڈرامہ سیریل آْزمائش کے او ایس ٹی اور کہانی بھی مداحوں کو خوب بھائی تھی اور ڈرامے میں کرداروں کو بھی ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں