اشتہار

خلابازوں کے خون میں کیا تبدیلی رونما ہوتی ہے؟ سائنس دان پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ خلا بازوں کو مستقل بنیادوں پر خون کی کمی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کے زیرتحت اوٹاوہ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانی جسم میں روزانہ ایک سیکنڈ میں خون کے 20 لاکھ خلیات تباہ ہوتے ہیں اور اس کی نقول بناتی ہیں جب کہ خلا میں جانے والے افراد کے 1 سیکنڈ میں 30 لاکھ خلیات تباہ ہوتے ہیں۔

اس مسئلے پر تحقیق کرنے کےلیے محققین نے 14 خلابازوں کو تحقیق میں شامل کیا گیا جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ہوکر زمین پر واپس آئے تھے لیکن ان جسم میں خون کے خلیات کی تعداد وہیں تھی جو خلا میں جانے سے قبل تھی۔

- Advertisement -

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ خلا میں جانے والوں کو اسپیس انیمیا کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، جس کے بعد خلابازوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محققین نے کہا کہ خلا بازوں کی جانچ پڑتال کے دوران ڈاکٹروں کو خون کی کمی کے مسائل پر توجہ رکھنی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں