اشتہار

خلیجی ملک میں ملازمین کیلئے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں پرائیویٹ نرسریوں(کمسن بچوں کا تعلیمی وتربیتی مرکز) میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے نئی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے سالمیہ ریجن میں پرائیویٹ نرسریوں میں 27 جنوری سے تمام ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ اقدام ملازمین کو بوسٹر ڈوز فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ نرسریوں کی انتظامیہ بچوں اور اپنے کارکنان کی حفاظت کے لیے اس مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

ادارے نے پچھلی ویکسی نیشن مہموں کے دوران نرسری مالکان کے تعاون کو سراہتے ہوئے اپنے ملازمین کو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے اور اس حوالے سے ان کے زبردست ردعمل کو سراہا۔

تیسری بوسٹر خوراک ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے دوسری خوراک لینے کے 6 ماہ سے تجاوز کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں