تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کی درخواست ٹھکرا دی

ملک برطانیہ الزبتھ دوئم نے اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل سے شادی ہونے کے بعد ایک درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے مئی 2018 میں اپنی شاہانہ شادی کے بعد ملکہ سے اپنے رہنے کے انتظامات کے بارے میں درخواست کی تھی جسے ملکہ نے ایک خاص وجہ سے ٹھکرا دیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل ابھی اپنے دو بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ساتھ مونٹیسیٹو مینشن میں رہتے ہیں ان کے پاس کئی گھر موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق منگنی کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن کنگسٹن پیلس میں اپنے دو بیڈ روم کے ایک چھوٹے کاٹیج میں منتقل ہوئے جو کہ کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ کی رہائش سے کچھ فاصلے پر ہے۔

مزید پڑھیں: ہیری اور میگھن کی مقبولیت میں کمی

شاہی جوڑے نے شادی کے بعداپنی فیملی کو بڑھانے کے لئے کسی بڑی جگہ پر منتقل ہونا چاہتے تھے اور اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے ملکہ کے پاس گئے تھے، لیکن اس جوڑے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ملکہ نےگھر کے بارے میں کی گئی درخواست کو مسترد کردیا۔

ہیری اور میگھن نے ملکہ سے پوچھا کہ ’کیا وہ ونڈسر کیسل میں رہ سکتے ہیں؟ جس پر ملکہ برطانیہ نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا اور ونڈسر کیسل کے بجائے انہیں فروگمور کاٹیج دے دیا۔

خیال ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو فروگمور کاٹیج چھوڑ کر امریکا میں اپنی نئی زندگی شروع کیے ابھی دو سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -