تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

محمد میاں سومرو نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے بطور چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے وفاقی وزیر محمد میاں محمد سومرو کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد میاں سومرو وفاقی وزیر نجکاری کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے پاس وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی کا قلمندان بھی تھا۔

نئے تعینات ہونے والے چیئرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد کے پاس 250 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری، ایم اینڈ اے تنظیم نو اور کیپٹلائزیشن کا وسیع تجربہ ہے۔

انہوں نے کراچی، ہانگ کانگ، لندن اور نیویارک میں جے پی مورگن، مورگن اسٹینلے، کریڈٹ سوئس اور سٹی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -