اشتہار

بلندی پر کرتب دکھانے والا نوجوان حادثے کا شکار، دیکھنے والے سکتے میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوانوں کے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جس میں خطرناک حادثات کا شکار ہوتے نظر آتے ہیں۔

ایسے ہی ایک خوفناک حادثے کی ویڈیو جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ سے سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان کرکس میں کئی فٹ کی بلندی پر کرتب دکھاتے ہوئے زمین پر آگرا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوکاز نامی اسٹنٹ مین جو 20 فٹ کی بلندی سے ایک جھولے کے ذریعے چھلانگ لگاکر ہوا میں ہی گھومتے ہوئے کئی فٹ بلندی پر بنے اسٹیج پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

نوجوان کا ہوا میں گھومتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے جس کے باعث وہ اسٹیج پر صحیح سے پہنچ نہیں پاتا اور پشت کے بل زمین پر گر پڑتا ہے۔

اسٹنٹ مین کو اتنی بلندی سے زمین پر گرتا دیکھ کر کرتب دیکھنے والوں کی بھی چیخیں نکل جاتی ہے۔

خوش قسمتی سے لوکاز نامی نوجوان کو زیادہ چوٹ نہیں آئی تاہم حادثے کے نتیجے میں اس کی ایک کلائی میں فریکچر ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں