تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

افغانستان میں امامت پر جھگڑا، گولیاں چل گئیں

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران امامت پر جھگڑے میں گولیاں چل گئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعہ صوبہ تخار کے شہر تالقان میں اس وقت پیش آیا جب نمازجمعہ کی امامت پر تنازع کھڑا ہو گیا۔

جامع مسجد میں جھگڑا نئے امام کی تعیناتی پر ہوا اطلاع ملنے پر مسلح طالبان جنگجو امام کو گرفتار کرنے پہنچ گئے۔

طالبان اپنا امام مقرر کرنا چاہتے تھے جس پر سابق امام کےحامی بپھر گئے اور فائرنگ شروع ہو گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگنے لگے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے مسجد کے احاطے میں جھگڑے کے بعد گولیاں چلنے سے افراتفری مچ گی۔

Comments

- Advertisement -