ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اسلام آباد کے مزید 12 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مزید 12 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئے کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 12 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں بھی 9 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے نے ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 کالجز، 5 اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل اسکول فار بوائز جی ایٹ فور اور ماڈل اسکول فار گرلز آئی ٹین فور میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل کالج فار گرلز لوہی بھیر میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ماڈل کالج فار گرلز ترلائی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ماڈل اسکول فار گرلز علی پور فراش، ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، ماڈل اسکول فار گرلز کورنگ ٹاؤن، ماڈل اسکول فار گرلز آئی ٹین فور، ماڈل اسکول فار بوائز ایف الیون ون، او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند کرے، انتظامیہ متاثرہ تعلیمی اداروں کونٹیکٹ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ کرے، انتظامیہ مثبت کیسز کے طلبا کے قریبی افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں