تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سب سے زیادہ کمائی، نوجوان طالب علم نے سب کو حیران کردیا

جکارتہ : انڈونیشی طالب علم کی تقدیر اس وقت بدل گئی جب اس نے سیلفیز کے ایک کلیکشن کو نان فنجیبل ٹوکنز میں تبدیل کرکے اس سے12 لاکھ ڈالر کمالیے جبکہ وہ اسے مزاح پر مبنی چیز سمجھ رہا تھا۔

سلطان گستاف الغزالی جو کہ کمپیوٹر سائنس کا طالب علم ہے اس نے چار برس کے عرصے کے دوران اپنی لگ بھگ ایک ہزار تصاویر کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر بنائیں اور انہیں این ایف ٹیز (ایک منفرد ڈیجیٹل آئٹم جسے ایک بلاک چین میں خرید و فروخت اور اسٹور کیا جاسکتا ہے) میں تبدیل کرنے سے قبل ان میں سے ہر ایک کی اصل قیمت صفر اعشاریہ 00001 ای ٹی ایچ (تین امریکی ڈالر) مقرر کی۔

لیکن جلد ہی ان کی قیمتیں بڑھنے لگیں اور ہائی رسک کرپٹو ٹریڈرز کی توجہ حاصل کرلی اور ہر ایک انفرادی تصویر دس ہزار ڈالرز سے زیادہ میں فروخت ہونے لگی۔

اس نے10 جنوری کو اس حوالے سے ٹوئٹ کیا کہ میری تصویر این ایف ٹیز میں اپ لوڈ کریں ایل او ایل۔ اگلے دن اس نے ٹوئٹ کیا یقین نہیں آتا کہ لوگ میری تصویر این ایف ٹی خرید رہے ہیں اور یہ ساری ایک دن میں فروخت ہوگئی ہیں۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کوئی میری سیلفی خریدنا چاہے گا، اسی لیے میں نے ان کی قیمت تین ڈالر رکھی، واضح رہے کہ اس نے اس طرح12 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔

Comments

- Advertisement -