جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان کا مجرمان حوالگی کے معاہدے کا مسودہ برطانوی حکومت سے شیئرکرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :‌ پاکستان نے مجرمان حوالگی معاہدے کے حوالے سے مسودے کو برطانوی حکومت سے شیئرکرنے کا فیصلہ کرلیا، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدہ کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن معاہدے پر وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خصوصی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی زیر صدارت ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر شیریں مزاری بھی اجلاس میں شریک ہوئیں جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

اجلاس میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن معاہدے کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی اور معاہدے کے مسودے کو مشاورت کے لیے برطانوی حکومت سے شیئرکرنے کا فیصلہ کیا۔

معاہدے کے تحت صرف ان شہریوں کو لانے کی اجازت ہوگی، جن کوعدالتیں سزاسنا چکی ہوں گی ، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدہ کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی معاہدے کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، مجرمان حوالگی معاہدہ ہونے سے پاکستان اور برطانیہ میں سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں