اشتہار

‘تمام نجی ادارے منافع میں ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام نجی ادارے منافع میں جا رہے ہیں اب نجی ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کےکیس کی سماعت براہ راست کی جانی چاہئے عدالت میں کیمرےلگائیں جائیں لوگ دیکھیں یہ کیس کیاہے اور کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہئے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عدالتوں کوخوف کےبغیرکیسزکوجلدختم کرناچاہئے نوازشریف نےعدالت پراثراندازہونےکی کوشش کی، نوازشریف کےآفس میں راناشمیم کاحلف نامہ لکھاگیا اور چارلس گتھری نےکہا نوازشریف کے سامنے حلف نامہ لکھاگیا۔

- Advertisement -

مشیرداخلہ و احتساب کے استعفے پر فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہزاداکبرنےاچھاکام کیا،مشکل حالات میں ان کو بےنقاب کیا کچھ عرصےسےسننےمیں آرہاتھاکہ شہزاداکبراستعفیٰ دیناچاہ رہےہیں شہزاداکبراب بھی کمیٹی میں اپنے فرائض انجام دیتےرہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مضبوط بلدیاتی ادارےچاہتےہیں، 18 ویں ترمیم کےبعداختیارات صوبوں کومنتقل ہوئے چاہتےہیں اختیارات صوبوں سےنچلی سطح تک منتقل ہوں سندھ حکومت کراچی کووسائل کا حصہ نہیں دے رہی سندھ حکومت نے اپنے عوام کو صحت کارڈسےمحروم رکھا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں