تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سامان کی ترسیل کے دوران ڈیلیوری بوائے کا خونخوار درندے سے سامنا

واشنگٹن : سامان ڈیلیور کرنے والے ایمازون ڈرائیور کو گھر کے دروازے پر خونخوار ریچھ ملا جسے دیکھ کر ڈیلیوری بوائے کے اوسان خطا ہوگئے۔

امریکا میں اکثر وبیشتر جنگلی جانور باالخصوص ریچھ گھروں میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں یا داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جو شہریوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ امریکا میں ایک ایمازون ڈرائیور کے ساتھ پیش آیا جہاں ڈیلیوری کے دوران نوجوان کی جنگلی جانور دیکھ کر حواس باختہ ہوگیا۔

ڈیلیوری بوائے ایک گھر میں سامان پہنچانے گیا تو گھر کے مالک نے ڈیلیوری بوائے کو متنبہ کیا کہ گھر کے مین گیٹ پر خونخوار ریچھ موجود جو گھر میں گھس آیا ہے۔

ڈیلیوری بوائے گھر مین گیٹ پر پہنچا تو ریچھ دیوار پر چڑھا تاہم ڈیلیوری بوائے نے خوفزدہ ہونے کے باوجود کمال بہادری سے خطرناک ریچھ کو گھر سے بھگایا اور اپنی ڈیلیوری مکمل کی۔

Comments

- Advertisement -