وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں کسی افسر کی شکایت آئی تو وہ ادھر نہیں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایوب آفریدی نے مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی سےملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل حال کرنا اولین ترجیح ہے سعودی عرب سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں وزیراعظم نےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دلایا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز کی جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
ملاقات میں ان کے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا- ایوب آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں –#pakinjeddah#عمران_خان_بچائے_گا_پاکستان pic.twitter.com/LM4hreal4Q— Muhammad Ayub Afridi (@SenatorAyub) January 25, 2022
ایوب آفریدی نے خبردار کیا کہ کسی افسرکی شکایت آئی تووہ ادھر نہیں رہے گا کوئی بھی مسئلہ ہو کمیونٹی اوورسیز پورٹل پر اپنی شکایت درج کر سکتی ہے۔
قبل ازیں مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مقیم ہم وطنوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔