اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے حکومت سندھ کو پیشکش کی ہے کہ وہ عوام کو صحت کارڈ کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اپنے لوگوں کو یہ سہولت فراہم نہ کرسکے۔
مبارک اسلام آباد #صحت_کارڈ_سب_کے_لیے
یونیورسل ہیلتھ کیورج عمران خان حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے-امریکہ جیسے ملک بھی لوگوں کو یہ سہولت نہ دے سکے-پورے خیبر پختونخوا کیبعد اب پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اورتھرپارکر کے ہر خاندان کو10لاکھ تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 26, 2022
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی، پنجاب، آزاد کشمیر، جی بی، بلوچستان اور تھرپار کرکے ہر خاندان کو صحت کارڈ کی سہولت ملے گی۔
فیصل جاوید نے ٹوئٹ کیا کہ "بلاول قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں” لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کو بھی تعاون کی پیشکش کی ہے مگر انہیں صوبے کی عوام کا خیال نہیں ہے۔
بلاول قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں-سندھ حکومت کو بھی تعاون کی پیشکش کی ہے-مگر انھیں عوام کا کوئی خیال نہیں-صحت کے شعبے میں ہر کسی صوبے کو سب سے زیادہ کام کی ضرورت ہے تو م وہ سندھ کا صوبہ ہے-وہاں تحریکِ انصاف آکر فوری طور پر پورے سندھ کے ہرخاندان کو ہیلتھ کارڈ دے گی-انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 26, 2022
پی ٹی آئی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ صحت مں بہتری کیلئے ہرصوبے کو زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، تحریکِ انصاف سندھ میں حکومت بنا کر فوری طور پر صوبے کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دے گی۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس سے سات ماہ کے دوران دولاکھ 50 ہزار 439 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، جس پر وزیر اعظم نے کے پی حکومت کو مبارک باد بھی دی ہے۔
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 1 لاکھ 74 ہزار 388مریضوں نے پرائیویٹ اسپتالوں سے علاج کروایا، صرف 76 ہزار 52 مریضوں نے سرکاری اسپتالوں کا رخ کیا۔
سات ارب 20 کروڑ روپے مختلف اسپتالوں کو علاج کی مد میں ادا کیے گئے، رواں مالی سال 70 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لئے 23 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔