کراچی: وزیر اعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دھرنے پر پولیس ٹوٹ پڑی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا گیا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ و لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے 5 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، آنسو گیس سے خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے 10 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، آنسو گیس سے خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی۔
بدترین شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جارہا ہے، امین الحق
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ بدترین شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جارہا ہے، ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں، پولیس تشدد کررہی ہے، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، وارننگ کے بغیر لاٹھی چارج کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا، بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
امین الحق نے کہا کہ مظاہرین میں متعدد کی طبیعت آنسو گیس کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے، پولیس کی جانب سے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا۔