اشتہار

ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، کارکن کی شہادت کے بعد یوم سیاہ کو یوم سوگ کے طور پر منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گنتی کے دن شروع ہوگئے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے شہری کی شہادت کی ذمہ دار سندھ پولیس ہے، ہم وزیر اعلیٰ سندھ پر قتل کی ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نہ پہلے سر جھکایا نہ آئندہ جھکائیں گے، ماضی میں بھی قربانیاں دیتے رہے ہیں آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پولیس تشدد سے زخمی کارکن دم توڑ گیا، ترجمان ایم کیو ایم

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے لمبے عرصے سے دھرنا دیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جماعت اسلامی شاید پیپلزپارٹی کے لیے خطرے کا نشان نہیں، اسی لیے انہیں ریڈ زون میں دھرنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے جوائنٹ آرگنائزر اسلم جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جوائنٹ آرگنائزر اسلم بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج میں پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے نئے بلدیاتی ایکٹ کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیا تھا جس پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنے کے چند گھنٹوں بعد رہا کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں