اشتہار

پی ایس ایل 7 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ‘اسٹیٹ گیسٹ’ کا درجہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پی ایس ایل 7 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کواسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ، لاہور میں دہشت گردی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ایس ایل 7 کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کواسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اسٹیٹ گیسٹ اوروی آئی پی کادرجہ لاہور میں دہشت گردی کےبعد دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 14 جنوری کو پنجاب حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ، پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد حملوں کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

- Advertisement -

پی سی بی ، سٹی ٹریفک پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جوڈیشل کمیشن کو انتظامات پربریفنگ دی اور جوڈیشل واٹر اینڈ انوائمنٹ کمیشن نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل کے دوران ٹریفک جام سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی تھی اور میچز کے دوران ٹریفک جام اور سٹرکوں پر روکاوٹیں نہ لگانے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں