تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پی ایس ایل 7 کا میلہ سج گیا، نیشنل اسٹیڈیم جگمگا اٹھا

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ سج گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگا اُٹھا۔

ملک کے ساحی شہر کراچی میں پی ایس ایل سیون کی بہار آ گئی۔ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ کے درخشاں ماضی کی یاد تازہ کی گئی۔

بڑی اسکرین پر قومی ٹیم کے شاندار سفر کو نشر کیا گیا اور چیئرمین پی سی بی و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے ویڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

دستاویزی فلم میں ابتدا سے اب تک لیجنڈز کھلاڑیوں اور سپر اسٹارز کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا گیا۔

لیجنڈز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، پیراگلائیڈرز نے 5ہزار فٹ کی بلندی سے ڈائیو لگائی تو تماشائیوں نے تالیاں بجا کر خود داد دی۔ پیراگلائیڈرز شہرقائدکی فضاؤں میں ڈائیو لگا کر اسٹیڈیم میں اترے۔

تقریب میں پرفارمنس کیلئےمیوزک کنگ عاطف اسلم کی انٹری پر تماشائی جھوم اٹھے۔ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے لائیو پرفارمنس میں پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -