اشتہار

میرب علی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے صنف آہن سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماڈل و اداکارہ میرب علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

میرب نے یہ تصاویر چند گھنٹوں قبل شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ کی تصویر پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے صنف آہن میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔

میرب علی نے بتایا تھا کہ انہوں نے 2016 میں محض 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی تھی اور سب سے پہلے گلوکار سجاد علی کے گانے میں پرفارمنس دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں