اشتہار

آئی ایم ایف کی شرائط پر اسٹیٹ بینک کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کا ایوان بالا (سینیٹ) سے آئی ایم ایف کی شرائط پر اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔

آئی ایم ایف کی شرائط پر استیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کےلیے حکومتی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

حکومت نے اپوزیشن کے تین سے چار ارکان سے اجلاس کے دوران غیر حاضری کا کہا تھا تاہم آج سینیٹ اجلاس شروع ہوا تو حکومتی اراکین ہی غیر حاضر ہوگئے۔ جنہیں ڈھونڈنے کےلیے ایوان کی کارروائی میں 30 منٹ کا وقفہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وقفے کے دوران حکومت ایوان بالا میں اپنے اراکین کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے، قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اراکین سینیٹ سے رابطہ کررہے ہیں جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی حکومتی اراکین کو تلاش کررہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی حکومتی اراکین سینیٹ پورے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی شخصیات نے اپوزیشن سینیٹرز سے رابطے کئے تھے تاکہ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن کے 3 سے 4 سینیٹرز کی غیرحاضر ہوجائیں۔

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل،حکومتی شخصیات کے اپوزیشن سینیٹرز سے رابطے

یاد رہے کہ ایوان بالا میں اپوزیشن اتحاد کو اکثریت حاصل ہے، ان کے سینیٹرز کی تعداد 51 جب کہ حکومتی اتحاد 48 سینیٹرز پر مشتمل ہے، گزشتہ روز کے رابطوں کو دیکھیں تو تین سے چار اپوزیشن سینیٹرز کی غیر حاضری کی صورت میں اپوزیشن ارکان کی تعداد کم ہوجاتی اور حکومت کے لئے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو ایوان بالا سے پاس کرانے میں آسانی ہوجاتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں