اشتہار

سعودی عرب نے سلمان خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو اہم اعزاز سے نواز دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سیزن کے زیر اہتمام عرب ممالک کے سب سے بڑے ایونٹ جوائے فارم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور غیرملکی فنکاروں نے شرکت کی۔

رنگا رنگ ایونٹ میں مختلف فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

- Advertisement -

چیئرمین سعودیہ انٹرٹینمنٹ ترکی الشیخ نے مختلف فنکاروں کو ایوارڈ بھی دیے، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سال کی بہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ کبھی ریاض میں اجنبی ہونے کا احساس نہیں ہوا، مداحوں کی جانب سے ملنے والی عزت اور محبت بھی ایوارڈ سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جسے دیکھنے ہزاروں افراد امڈ آئے تھے۔

میوزک کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی گانوں پر پرفارم کیا تھا جب کہ ٹوئٹر پر سلمان خان کے اس شو کے خوب چرچے ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں