پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بلاول نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی نشست سے یوسف گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول نے یوسف گیلانی کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی کی جمہوریت کے لیے خدمات روشن مثال ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ایوان میں یوسف رضاگیلانی کے بیان کو سراہا، انھوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے ملی بھگت کر کے بل منظور کرایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔

یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر کی نشست چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں حکومت کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر یوسف رضا گیلانی نے آج سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی، ووٹنگ کے وقت یوسف رضا گیلانی ایوان میں موجود نہیں تھے، ان کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب کہ حکومتی وزرا نے گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا، رات کے وقت بل کو ایجنڈے پر لانا مناسب نہیں تھا، ایجنڈا میرے گھر پر رات ایک بجے پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں