منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام ، 13 دہشت گرد ہلاک، ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کردیئے جبکہ ایک افسرسمیت 7 اہلکارشہید ہوئے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نوشکی اورپنجگور میں ہوئے حملوں میں 13دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے دونوں حملےناکام بنائے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقوں میں کلیئرنس اورسرچ آپریشنز بھی کیے، نوشکی میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بناتےہوئے9 دہشت گردمارے گئے جبکہ حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسزکا فرار دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ، پنجگور میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرلیا ہے ، حملوں کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پکڑے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور جوتے سب امریکی ساختہ ہیں جبکہ دہشت گردوں کے پہنا ہوا یونیفارم بھی امریکی ساختہ تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں