اشتہار

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

قرنطینہ مکمل کرنےپر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے25 تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے ضلعی انتظامیہ کےنام مراسلہ لکھ کر 25 تعلیمی ادارے کھولنےکی سفارش کی ہے۔

ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ کورونا رپورٹ ہونے پر تعلیمی ادارےبند کرنے کی سفارش تھی 25تعلیمی اداروں نے قرنطینہ پیریڈمکمل کرلیاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تعلیمی ادارے ازسرنو کھولنے سے اقدامات کرے تعلیمی ادارےکھولنےسےپہلےاسپرے کئےجائیں اور کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں وقفےسےطلبہ اور اسٹاف کی کوروناٹیسٹنگ کی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور نئے کیس سامنے آنے پر مزید گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں