جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایمن، منال کے بھائی کی ’بات پکی‘ ہوگئی، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ جڑواں بہنوں منال اور ایمن خان کے بھائی معاذ کی بات پکی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایمن خان اور منال خان کے چھوٹے بھائی معاذ کی منگنی کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

- Advertisement -

ایمن اور منال کے بھائی کی منگنی کی تقریب کا انعقاد گھر میں ہی کیا گیا جس میں اہلخانہ سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

اداکاراؤں کے بھائی معاذ کی منگنی صبا شیخ نامی لڑکی سے ہوئی ہے تاہم ابھی تک لڑکی کے حوالے سے دیگر معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

بھائی کی منگنی کی تقریب میں ایمن خان نے ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ منال خان بھی ہلکے رنگ کے لباس میں خوبصورت نظر آئیں۔

Inside Aiman Khan, Minal Khan’s brother’s engagement ceremony

واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان کے تین بھائی ہیں، جن میں سے دو بھائی اپنی بہنوں کی طرح جڑواں ہیں۔

یاد رہے کہ ایمن خان کی شادی معروف اداکار منیب بٹ سے ہوئی، اس جوڑے کی ایک بیٹی امل منیب ہے جبکہ منال گزشتہ برس ہی اداکار احسن محسن کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Inside Aiman Khan, Minal Khan’s brother’s engagement ceremony

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں