تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کیچ ڈراپ کس نے کیا؟ فخر اور حفیظ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ فخر زمان اور محمد حفیظ کے درمیان الجھن کی وجہ سے کیچ ڈراپ ہوا، میچ کے ایک روز بعد دونوں کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فخر اور حفیظ کے درمیان الجھن کی وجہ سے حیدر علی کا کیچ ڈراپ ہوا تھا، ڈراپ کیچ پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جسے پوری ٹیم نے انجوائے کیا۔

فخر زمان نے محمد حفیظ کے سامنے اپنی غلطی مانتے ہوئے کہا کہ ’دل میں کیچ کی کال کی تھی اور بولنا بھول گیا تھا۔‘

فخر کا مزاحیہ انداز دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں ایک گالف کلب میں لاہور قلندرز کو ٹیم ڈنر کے لیے لے جایا گیا، ڈنر میں کھلاڑیوں نے خوشگوار موڈ میں وقت گزارا اور ریلیکس ہوئے، اس دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ شرارت بھی کرتے رہے۔

ڈنر کا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیموں کی درخواست پر کیا تھا جس کے لیے مقامی گالف کلب میں بائیو سکیور ماحول بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -