منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جادو دکھانے پر بندر کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر بندروں کی دلچسپ ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو امریکی ریاست میکسیکو کے چڑیا گھر سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک لاکھوں ویویز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکسمیلیانو ایبارا نامی ایک شخص بندر کو جادو دکھاتا ہے تو بندر خوفزدہ ہوکر ادھر ادھر بھاگنے لگ جاتا ہے۔

مذکورہ شخص بندر کو ایک پن دکھاتا ہے اور پھر اسے جادو کے ذریعے غائب کردیتا ہے بندر یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے اور اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔

جادوگر دوبارہ بندر کو یہی جادو دکھاتا ہے تو بندر شیشے کے پیچھے جاکر چھپ جاتا ہے تاکہ وہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔

بندر اور جادوگر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بندر کا ردعمل حیران کن ہے، چڑیا گھر کے جانور اپنی پوری زندگی قید میں گزارتے ہیں، آپ کے جادو نے انہیں خوشی فراہم کی ہوگی۔‘

ایک اور صارف نے مسکرانے والی ایموجی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بندر کا منہ دیکھنے والا تھا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں