اشتہار

اگر منیب بٹ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اگر منیب بٹ اداکار نہ ہوتے تو پولیس افسر ہوتے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکاروں منیب بٹ، حرا مانی اور عائزہ اعوان نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے حرامانی سے پوچھا کہ اگر منیب بٹ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

- Advertisement -

منیب بٹ، حرا مانی اور عائزہ اعوان سے کہتے ہیں کہ دیکھو یہ ٹی وی پر بھی آرہا ہے تم دونوں سوچ سمجھ کر بولنا۔

حرا مانی کہتی ہیں کہ منیب بٹ اگر اداکار نہ ہوتے تو کنسٹرکشن کے شعبے سے وابستہ ہوتے یا پھر ڈرامہ پروڈیوسر ہوتے۔

اس پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ تم اس فیلڈ سے باہر نکل کر بتاؤ لیکن حرا مانی نہیں بتا پاتیں پھر ندا ہی ان سے کہتی ہیں کہ پولیس افسر ہوتا۔

حرا مانی کہتی ہیں ہاں مجھے یاد آگیا اس نے مجھے بتایا تھا کہ پولیس افسر ہوتا۔

حرا کا مزید کہنا تھا کہ منیب خود ہم سے کہتا ہے کہ کسی کو نہیں بتانا اور یہ سب کو بتا رہا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منیب بٹ، حرا مانی، نور الحسن، عائزہ اعوان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں