تازہ ترین

عثمان مختار نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حال ہی پنجگور اور نوشکی حملوں میں شہید ہونے والے کیپٹن دانیال کو عثمان مختار بنایا گیا اور ان کے ڈرامے کے کردار ’دانیال‘ کو جوڑ کر عثمان مختار کی موت کا دعویٰ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے پراجیکٹ میں عثمان مختار ’میجر دانیال‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بھارتی صارف نے عثمان مختار کی فوجی وردی میں ملبوس ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں انتقال کرگئے۔

صارف کے اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ عثمان مختار نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا پھر۔‘

ایک اور ٹویٹ میں عثمان مختار نے کہا کہ ’ پروپیگنڈا کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں، میں زندہ ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنایا تھا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور کیپٹن دانیال سمیت 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -